حیدرآباد ۔ 13 ڈسمبر ۔ ( سیاست نیوز) شہر میں آج مطلع دن بھر ابر آلود رہا ، دن کے اوقات میں ہلکی بارش ہوتی رہی تاہم شام کے وقت تیز بارش ریکارڈ کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان منڈوس کے باعث شہر میں آئندہ دو دن بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ دو دن کے دوران شہر کے مختلف علاقوں کے علاوہ اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے ۔ منگل کے روز شہر کا اعظٓم ترین درجہ حرارت 25.7 ڈگری سیلسیس اور اقل ترین درجہ حرارت 20.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔