شہر میں مختلف مقامات سے شراب کی ضبطی

   

حیدرآباد: گریٹر حیدرآباد میں پولنگ کے پیش نظر پولیس نے تلاشی مہم میں شدت پیدا کرکے مختلف مقامات سے شراب ضبط کرلی۔ ٹاسک فورس نے ایس آر نگر ، بنجارہ ہلز اور منگل ہاٹ حدود میں غیر قانونی فروخت کی جانے والی شراب کو ضبط کرکے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ اسی طرح ٹاسک فورس نارتھ زون نے چلکل گوڑہ میں دھاوا کرکے غیر قانونی شراب فروخت کرنے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ بلدیہ کی پولنگ سے 48 گھنٹے پہلے شراب کی دکانات کو بند رکھنے احکام پولیس نے سے جاری کئے ۔ ان کی خلاف ورزی میں شراب فروخت کی جارہی تھی ۔