شہر میں پوسٹرس کی جنگ شروع، مودی کیخلاف پوسٹرس

   

حیدرآباد۔ 28 ۔ مارچ (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں پھر ایک بار پوسٹرس جنگ شروع ہوگئی ہے۔ حالیہ چند دنوں سے یہ جنگ جاری ہے ، اس سلسلہ میں آج شہر کے مختلف مقامات بالخصوص اپل اور نارا پلی کے فلائی اوورس کے ستونوں پر وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف یہ پوسٹرس چسپاں کئے گئے ہیں۔ ان فلائی اوورس کی تعمیرات کا آغاز ہوکر برسوں گزر جانے کے باوجود کم از کم نصف کام مکمل نہ ہونے پر وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔اپل کا فلائی اوور ابھی کتنے سال میں تکمیل کیا جائے گا ، سوال کرتے ہوئے پوسٹرس لگائے گئے ہیں۔ اپل نارا پلی فلائی اوور کے تعمیری کام کا 5 سال قبل آغاز کیا گیا ہے ۔ تاہم ابھی تک صرف 40 فیصد تعمیرات مکمل ہونے کا پوسٹرس میں الزام عائد کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ میڈی پلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں موجود فلائی اوور کے پلرس پر بھی ایسے پوسٹرس چسپاں کئے گئے ہیں۔ 6 کیلو میٹر طویل ایلویٹیڈ کاریڈار کے پلرس پر قدم قدم پر اس طرح کے مودی کے خلاف پوسٹرس لگادیئے گئے ہیں ۔ن