حیدرآباد ۔13اپریل ( پریس نوٹ ) حیدرآباد پولیس کی جانب سے ہفتہ کو ہنومان جینتی جلوس کے موقع پر سخت انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ پولیس نے امن و قانون کی برقراری کو یقینی بنانے کیلئے تمام اسٹیشن ہاؤز آفیسرس کو رہنمایانہ خطوط جاری کئے ہیں ۔ عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دیگر سرکاری محکمہ جات کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔ سٹی کمشنر پولیس نے اس سلسلہ میں آج اجلاس منعقد کیا ۔