حیدرآباد میں پچھلے کچھ ماہ سے اموات کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔ کم قوت مدافعات کے حامل افراد کی مرنے والوں میں تعداد کافی زیادہ ہے۔
ہائی بلڈ پریشر‘ شوگر اور قلب کے امراض میں مبتلا افراد کے علاوہ کینسر‘ گردوں کے مرض کی وجہہ سے ڈائیلاسیس کے مریضوں بھی تیزی کے ساتھ مہلک وباء سے جانبر نہ ہوپارہے ہیں۔
ایسے میں شہر کے قبرستانو ں میں تدفین کی سرگرمیاں بھی تیز ہوگئی ہیں۔
فرسٹ لانسر‘ احمد نگر کا قبرستان شہر ان کے بڑے قبرستانوں میں سے ایک ہے جہاں پر عام دنوں میں بھی دوردراز کے مقامات سے میتوں کو لاکر دفن کیاجاتا ہے۔
اب جبکہ شہر میں کرونا وائرس جیسے مہلک عالمی وباء کے اس دور میں اموات کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے تو سیاسی اور سماجی ذمہ داران نے قبرستانوں کی صفائی پر توجہہ مرکوز کی اور احمد نگر قبرستان کی صفائی کی مہم شروع کی ہے۔
کانگریس قائد فیروز خان کے علاوہ دیگر نے اس کام کو انجام دیاہے۔
سیاست ڈاٹ کام کی یہ خصوصی پیشکش