حیدرآباد6جولائی(یواین آئی)تلنگانہ میں مانسون کی شدت کے ساتھ ہی شہرحیدرآباد کے کئی مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں آئندہ تین دنوں کے دوران ہلکی تااوسط بارش کا امکان ہے ۔شہرحیدرآباد میں اعظم ترین درجہ حرارت توقع ہے کہ28تا31ڈگری سلسیس اور اقل ترین درجہ حرارت 21تا23ڈگری سلسیس درج کیاجائے گا۔اضلاع میں بھی شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی۔
بیشتر اضلاع بشمول رنگاریڈی، میڑچل۔ملکاجگری، یادادری بھونگیر، کاماریڈی، جنگاوں، راجنا سرسلہ اورجگتیال میں بھی شدید بارش ہوئی۔نظام آباد کے مینڈورا میں 108.3ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔