شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کا تین روزہ دورۂ امریکہ

   

پرنس ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ گزشتہ روز سے بوسٹن کے اپنے تین روزہ دورے کاآغاز اس توقع کے ساتھ کر رہے ہیں کہ وہ دنیا کو یہ دکھائیں گے کہ وہ کسی دم توڑتے ہوئے ادارے کی آخری باقیات نہیں ہیں بلکہ امریکی ایک ایسی بادشاہت کا نوجوان چہرہ دیکھیں گے جو کثیر ثقافتی جدید برطانیہ سے ہم آہنگ ہونے کیلئے اہم مسائل سے نبرد آزما ہے۔ان کا یہ دورہ ماحولیات سیمنسلک نئی نسل کے کاروباری افراد کی تلاش سے متعلق پرنس ولیم کے ایک پروگرام پر مرکوز ہے جس میں غربت کے انسداد کا ایک پروگرام ، بچوں کی نشوونما کے محققین سے ملاقات اور مقامی سیلابوں سے بچاؤ کے پہلو اس دورے شامل ہیں۔ یہ دورہ ملکہ الزبتھ کے انتقال کے صرف تین ماہ بعد ہو رہا ہے جن کی ذاتی مقبولیت نے ان کے70 سالہ دور حکومت میں بادشاہت پرتنقید کوبے اثر کردیا تھا۔