شہلا رشید قوم دشمن سرگرمیوں میں ملوث: والد

,

   

جموں و کشمیر پیپلز موؤمنٹ میں شامل ہونے 3 کروڑ لینے کا الزام
سرینگر : جواہر لال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کی سابق لیڈر شہلا رشید کے والد عبدالرشید شورا نے جموں و کشمیر کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ کو مکتوب لکھتے ہوئے الزام عائد کیاکہ ان کی دختر نے جموں اینڈ کشمیر پیپلز موؤمنٹ میں شامل ہونے کے لئے 3 کروڑ روپئے لئے ہیں۔ اُنھوں نے اپنی دختران اور اہلیہ کی جانب سے جان کا خطرہ ہونے کا حوالہ بھی دیا اور یہ بھی الزام عائد کیاکہ یہ لوگ قوم دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ اُنھوں نے پولیس سے درخواست کی کہ انھیں سکیورٹی فراہم کی جائے۔