اس بات کوتسلیم کرتے ہوئے کہ مذکورہ فلم ہمہ جہت تفریح ہے جس میں رومانس‘ کامیڈی او رایکشن فلم کے ہر فریم میں موجود ہے‘شہناز گل نے کہاکہ”تھور سوپر ہیرو ہی نہیں‘ وہ تھنڈر کا گاڈ بھی ہے‘ بائی گاڈ!“
ممبئی۔ اداکار اور ’بگ باس13‘ کی سنسنی شہناز گل چاہتی ہے کہ تھوڑ مذکورہ نارسی گاڈ تھوڑی توجہہ ان پر بھی دیں۔ اپنے ورزش کے اوقات میں اضافہ کرتے ہوئے گل ایک ویڈیو میں ناٹالیاپورٹ مین کی طرح دیکھائے دینے والے انداز میں ورزش کے نئے طریقہ کو آزماتی ہوئی دیکھائی دے رہی ہیں‘ جس نے فلم تھور لاؤ اینڈ تھنڈر‘ میں جین فاسٹر کا کردار ادا کرتی ہوئی دیکھائی دی ہیں۔
گل نے کہاکہ ”میں چاہتی ہوں تھور اس کور پر بھی تھوڑا دھیان دیں!تو میں بھی ناٹالیا پورٹ مین جیسا کوئی ورک اؤٹ شرک اؤٹ کر ہی لیتی ہوں“۔
اس بات کوتسلیم کرتے ہوئے کہ مذکورہ فلم ہمہ جہت تفریح ہے جس میں رومانس‘ کامیڈی او رایکشن فلم کے ہر فریم میں موجود ہے‘شہناز گل نے کہاکہ”تھور سوپر ہیرو ہی نہیں‘ وہ تھنڈر کا گاڈ بھی ہے‘ بائی گاڈ!“۔شہناز نے کہاکہ ”طوفانی ایکشن کرتا ہے او ربڑے سے بڑے ویلن کی بتی گل کردیتا ہے۔
جتنا بھروسہ وہ اپنے ایکشن میں دیکھا تا ہے اتنا ہی شرم والا وہ رومانس میں ہے۔ بس ایک جھٹکے کا انتظار ہے‘ بجلی تو میں بھی گرا سکتی ہوں پھر“۔ شہناز کا کہنا ہے کہ تھور ان سے زیادہ مزاحیہ ہے۔
گل نے مزیدکہاکہ ”اور اس کی کامیڈی؟؟ اف میرے سے بھی زیادہ مزاحیہ ہے بندہ۔ ہنسا ہنسا کہ نہ اس نے پیٹ ہی دکھا دیاہے“۔
یہ فلم ڈزنی ہاٹ اسٹار پر ستمبر8کے روز ریلیز ہوئی ہے۔ ویٹیٹی او رجنیفر کائٹن رابنسن کے ایک اسکرین پلے کے ذریعہ اس فلم کی ہدایت کاری ٹائیکا ویٹیٹی نے کی ہے