امرتسر۔ بگ باس کے پچھلے سیزن سے مشہور ہونے والی اداکارہ شہناز گل کے والدسنتوک سنگھ پرالزام ہے کہ اس نے 20سالہ ایک لڑکی کی بندوق کی نوک پر نہ صرف عصمت لوٹی بلکہ اس کو جانے سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی ہیں۔
پولیس نے متاثرہ کے خلاف مقدمہ درج کیا‘ حالانکہ اس سارے معاملے پر اب تک شہناز گل نے خاموشی نہیں توڑی ہے۔
رپورٹس کے مطابق مذکورہ متاثرہ جس کا تعلق جالندھر سے ہے نے الزام لگایا ہے کہ سنتوک عرف سوکھا پردھان نے مبینہ طور پر انی کار میں لڑکی کی14مئی کے روز عصمت لوٹی‘ مگر اس کو سوکھا پردھان کے خلاف شکایت کا حوصلہ نہیں آیا۔
مذکورہ معاملے کے تحقیقاتی افیسر اسٹنٹ سب انسپکٹر ہرپریت کور نے جانکاری دی ہے کہ پولیس نے رشمی(تبدیل شدہ نام) کی شکایت پر ایک مقدمہ درج کیاہے‘ جو جالندھر کی رہنی والی ہے اورسنتوک سنگھ کے خلاف یہ شکایت اس نے در ج کرائی ہے
۔اس نے اپنی شکایت میں بتایا کہ 14مئی کے روز وہ اپنی خاتون ساتھی کے ساتھ اپنے مرد دوست لکی سندھو سے ملاقات کے لئے بیاس پہنچی تھی۔تقریبا5:30ے قریب وہ بیاس پہنچی‘ملزم نے زبردستی لڑکی کو کار بیں بیٹھایا اور بندوق کی نوک پر اس کی عصمت لوٹی اور جان سے مارنے کی بھی دھمکی دی۔
مذکورہ اسٹنٹ سب انسپکٹر نے بتایا کہ مذکورہ عور ت کا دعویٰ ہے خوف کے مارے وہ کسی کو کچھ بتانہیں پارہی تھی مگر جب ڈاکٹر کو بتایا تو اس نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی بات کو رکھے گی اور 19مئی کے روز سنتوک کے خلاف پولیس میں اس نے شکایت درج کرائی۔
پولیس کے سینئر سپریڈنٹ امرتسر رورل وکرم جیت سنگھ دگل نے یہ جانکاری دی کہ مذکورہ پولیس نے ائی پی سی کی دفعہ 376‘506کے تحت ایک مقدمہ بیاس پولیس اسٹیشن میں درج کیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیاہے۔
تاہم انہوں نے کہاکہ اس معاملے میں ابھی تک کسی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=QzXUVG2TkJc&feature=emb_title