شہید شعیب اللہ خاں کے افراد خاندان سے کشن ریڈی کی ملاقات

   

حیدرآباد۔/11 ستمبر، ( سیاست نیوز) مرکزی وزیر سیاحت و کلچر جی کشن ریڈی نے مجاہد آزادی شعیب اللہ خاں کے افراد خاندان سے ملاقات کی۔ انہوں نے میڑچل ملکاجگیری ضلع میں حیدرآباد اسٹیٹ کو انڈین یونین میں ضم کرنے کی جدوجہد میں شامل اہم شخصیتوں کے افراد خاندان سے ملاقات کی۔ پوچارم ٹاون شپ میں قیام پذیر مجاہد آزادی شعیب اللہ خاں کے افراد خاندان سے ملاقات کی اور رضاکاروں کے خلاف جدوجہد کو یاد کیا۔ شعیب اللہ خاں نے روز نامہ امروز کے ذریعہ مہم چلائی تھی اور انہیں کاچی گوڑہ کے علاقہ میں شہید کردیا گیا تھا۔ کشن ریڈی نے شعیب اللہ خاں کی قربانی کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ مجاہدین آزادی کو حکومت کی جانب سے مناسب اعزاز سے نوازا جائے گا۔ کشن ریڈی نے ٹینک بنڈ پر مجاہد آزادی چیکلی ایلماں کی 37 ویں برسی تقاریب میں شرکت کی۔ واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے حیدرآباد اسٹیٹ کے انضمام کے موقع پر ایک سالہ طویل تقاریب کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس موقع پر مجاہدین آزادی کو خراج پیش کیا جائے گا۔ ر