ممبئی، 11 جون (یو این آئی) ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی بڑھنے اور آئی ٹی سیکٹر میں فروخت کے باعث گھریلو شیئر بازاروں میں جمعرات کے روز گراوٹ درج کی گئی۔دن بھر کے اتار چڑھاؤ کے بعد بی ایس ای کا سینسیکس 150.63 پوائنٹس (0.20 فیصد) گر کر 73,832.55 پوائنٹس پر بند ہوا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی-50 انڈیکس بھی 53.35 پوائنٹس یعنی 0.23 فیصد ٹوٹ کر 23,161.60 پوائنٹس پر رہا۔ دونوں بڑے انڈیکس کی شروعات سرخ نشان کے ساتھ ہوئی تھی، لیکن دوپہر سے پہلے وہ سبز نشان میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ، تاہم آخری ایک گھنٹے میں بازار دوبارہ گراوٹ کی گرفت میں آ گیا۔سینسیکس میں آج 875 پوائنٹس کا زبردست اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ یہ نیچے 73,519 پوائنٹس تک اور اوپر 74,394 پوائنٹس تک گیا۔ امریکہ اور ایران کے درمیان اس ہفتے کشیدگی بڑھنے سے بازار میں سرمایہ کاری کا رجحان کمزور رہا۔
خاص طور پر آئی ٹی سیکٹر میں فروخت کا شدید دباؤ دیکھا جا رہا ہے ۔