شیئر بازار میں سست کاروبار

   

ممبئی: شیئر بازار میں جمعرات کواتار چڑھاؤ کے ساتھ کاروبار کی شروعات ہوئی۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس 1.27پوائنٹس بڑھ کر 55382.44 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 41.1 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 16481.65 پوائنٹس پر کھلا۔سبز نشانات کے ساتھ کھلے شیئر بازار میں مڈ کیپ اورا سمال کیپ میں بھی میں اضافہ دیکھا گیا۔ بی ایس ای مڈ کیپ 8.91 پوائنٹس بڑھ کر 23128.56 پر اور اسمال کیپ 42.46 کی تیزی کے ساتھ 26576.99.29 پوائنٹس پر کھلا۔