شیخ حسینہ اور منموہن سنگھ کی تصاویر سے چھیڑچھاڑ کرنے والے کو سزائے قید

,

   

ڈھاکہ ۔ 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک 35 سالہ بنگلہ دیشی شہری کو وزیراعظم شیخ حسینہ اور دیگر سیاستدانوں بشمول سابق وزیراعظم ہند منموہن سنگھ کی تصاویر میں فوٹوشاپ کے ذریعہ تبدیلی کرتے ہوئے گشت کروانے کی پاداش میں سات سال کی سزائے قید سنائی گئی ہے جبکہ شیخ حسینہ سے دیگر سیاستدانوں کی جانب سے سخت انٹرنیٹ قوانین لاگو کرنے کی شکایت کی جارہی ہے۔ منیر حسین جن کا تعلق تنگیل سے ہے، کو بنگلہ دیش کے سائبر ٹریبونل جج شمس الحسین نے چہارشنبہ کو یہ سزاء سنائی۔ قبل ازیں منیر حسین کو ضمانت پر رہا کیا گیا تھا اور وہ آج فیصلہ سننے کیلئے عدالت آئے تھے۔ انہوں نے 2013ء میں موبائیل فون کے ذریعہ شیخ حسینہ، سابق صدر بنگلہ دیش مرحوم ظل الرحمن اور سابق وزیراعظم ہند منموہن سنگھ کی تصاویر سے چھیڑچھاڑ کرتے ہوئے ان میں تبدیلیاں کرتے ہوئے موبائیل فونس میں اپ لوڈ کیا تھا۔