10 لاکھ کا چیک حوالے ،نوجوان کھلاڑی کی چیف منسٹر آندھراپردیش جگن موہن ریڈی سے ملاقات
حیدرآباد ۔ انڈر19 عالمی چمپئن ہندوستانی کرکٹ کے نائب کپتان شیخ رشید نے چیف منسٹر آندھراپردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی سے ملاقات کی ۔ چیف منسٹر نے شیخ رشید کی صلاحیتوں کی ستائش کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کو انڈر 19 عالمی چمپئن بنانے میں اہم رول ادا کرنے والے شیخ رشید کو گنٹور میں مکان کی تعمیر کیلئے اراضی مختص کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کرنے کا تیقن دیا ۔ علاوہ ازیں شیخ رشید کی ڈگری تعلیم مکمل ہونے پر سب انسپکٹر پولیس کی ملازمت فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے اس کے علاوہ آندھرا کرکٹ اسوسی ایشن کی جانب سے اعلان کردہ 10 لاکھ روپئے کا چیک بھی چیف منسٹر نے شیخ رشید کے حوالے کیا ۔ اس موقع پر وزیر داخلہ آندھراپردیش ایم سچرتا ، وزیر اسپورٹس ایم سرینواس راو ،شیخ رشید کے والد بالیشاہ ،آندھرا کرکٹ اسوسی ایشن کے ارکان اور عہدیدار بھی موجود تھے ۔ بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے ان کی کافی حوصلہ افزائی کی ہے ۔ ان کی خواہش ہیکہ وہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں نمائندگی کریں ۔ اس کیلئے وہ سخت لگن و جستجو سے محنت کررہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ سچن تنڈولکر سے بے حد متاثر ہیں ۔ انہیں کی طرح اپنے کھیل کو سنوارنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ن