شیعہ وقف بورڈ کے چیرمین وسیم رضوی کیخلاف کیس

   

لکھنؤ ۔ /2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی حکومت نے پریاگ راج پولیس کو اجازت دی ہے کہ وہ شیعہ وقف بورڈ کے صدر وسیم رضوی کیخلاف غیرقانونی تعمیری کیس درج کردے ۔ یو پی شیعہ وقف بورڈ کے چیرمین نے امام باڑہ میں مبینہ طور پر غیرقانونی تعمیرات انجام دی ہیں ۔ 4 ماہ قبل پریاگ راج پولیس نے حکومت کو مکتوب لکھ کر اس کیس میں رضوی پر مقدمہ چلانے کی اجازت طلب کی تھی ۔ یوگی حکومت نے وسیم رضوی کیخلاف کارروائی کی اجازت دیدی ہے ۔