نئی دہلی: شینا بورا قتل کیس میں اندرانی مکھرجی کی ضمانت کی درخواست پر سپریم کورٹ نے سی بی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس سے جواب طلب کیا ہے۔ اندرانی مکھرجی کے لیے مکل روہتگی نے کہا کہ اندرانی 6.5 سال سے جیل میں ہے۔ سپریم کورٹ نے ممبئی کے شینا بورا قتل معاملے کی کلیدی ملزمہ اندرانی مکھرجی کی درخواست ضمانت پر 3 مارچ کو سماعت کرنے پراتفاق کیا ہے ۔ اس سے قبل اندرانی مکھرجی کو بامبے ہائی کورٹ سے ضمانت نہیں مل سکی تھی۔