شیوانی کی نعش بیوٹی سیلون کے بیڈباکس سے دستیاب

,

   

٭ 20 سالہ بیوٹیشن شیوانی کی نعش ہریانہ کے سونی پر میں واقع اس کے بیوٹی سیلون کے بیڈباکس سے دستیاب ہوئی ہے ۔ شیوانی کے ٹک ٹاک پر زائد از 1.3 لاکھ چاہنے والے ہیں ۔ شیوانی کے گھر والوں کی شکایت پر پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر شیوانی کو مسلسل ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا جائے ۔ پولیس نے بتایا کہ اُس شخص نے اپنے جرم کا اقبال کرلیا اور بتایا کہ دوپٹے سے اس نے گلاگھونٹ کر شیوانی کا قتل کیا ہے ۔