شیوراج کی اجین میں یوم روزگار پروگرام میں شرکت

   

اجین: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج اجین میں ریاستی سطح کے یوم روزگار پروگرام میں شرکت کی۔اس کے ساتھ ساتھ، چوہان نے ضلع اجین میں 554.89 کروڑ روپے کے نو ترقیاتی کاموں اور ریاستی سطح پر 15 کلسٹروں کا بھومی پوجن بھی کیا ۔ یہ 15 کلسٹرز ریاست میں 1,937 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری لائیں گے ۔ چوہان نے آج اجین ضلع میں 159 کروڑ 99 لاکھ روپے کی لاگت سے 7 ترقیاتی کاموں کا افتتاح بھی کیا ۔