نئی دہلی: مہاراشٹرا میں حکومت کی تشکیل کے لئے سرگرمیاں تیزی سے چل رہی ہیں۔کانگریس پارٹی شیو سینا کی حمایت میں اتر آئی ہے۔ جس پرملک کے دانشورمذہبی شخصیات نے یہ کانگریس کے لئے خطرناک ثابت بتایا ہے۔ جمعیۃ العلماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے بھی کانگریس کے لئے شیو سینا کی تائید و حمایت خطرناک بتایا ہے۔ انہوں نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کو ایک مکتوب لکھتے ہوئے یہ بات بتائی۔ انہوں نے اس مکتوب میں لکھا کہ ’’میں مہاراشٹرا کی گندی سیاست کی طرف آپ کی توجہ مبذول کروانا چاہتا ہوں اور شیو سینا کی حمایت کے تعلق سے آپ جو غور کررہی ہیں،
ایسا کرنا افسوس ناک ہوگا اور کانگریس پارٹی کے لئے نہایت خطرناک و نقصاندہ ثابت ہوگا۔مجھے امید ہے کہ میرے مشورہ پر نیک نیتی سے غور کریں گی۔“ دوسری مشہور و معروف شاعر منور رانا نے بھی کانگریس کو شیو سینا کی حمایت کرنا نقصان دہ ہے۔ مسٹر رانا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک رائے دہندہ کی حیثیت سے سونیا گاندھی جی سے گذارش کرتا ہوں کہ شیو سینا کے ساتھ اتحاد کرنے سے بچئے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست ہماری دھرم ہے اور جو چیز ہمارے سماج، خاندان اوردھرم میں غلط ہے، وہ غلط ہی ہے۔ میں نہیں مانتا ہے سیاست میں سب کچھ جائز ہے۔ سیاست کوئی کھیل یا تماشہ نہیں ہے وہ ہمارا دھرم ہے۔ انہوں نے کہا سیاست ہمارے مستقبل کا فیصلہ کرتی ہے اور ہمارے بچوں کے مستقبل کا فیصلہ کرتی ہے۔