الور: راجستھان میں الور شہر کے این ای بی تھانہ علاقہ میں دیواکری میں کچھ غیر سماجی عناصرکے ذریعے مندر میں مورتی توڑنے کے خلاف آج برج بھومی کلیان پریشد اور دیگر تنظیموں کی طرف تھانے کا گھیراؤ کر کے ملزموں کے خلاف سخت کاروائی کی مانگ کی گئی۔ اطلاع کے مطابق دیواکری میں ایک مندر کو نقصان پہچایا گیا وہاں مجسمے کو توڑا، جیسے یہ بات ہندو تنظیم تک پہنچی تھانہ پہنچ گئے اور پولیس پر لاپرواہی برتنے کا الزام لگاتے ہوئے مظاہرہ کیا۔ برج بھومی کلیان پریشد کے قومی کنوینر ڈاکٹر پنکج گپتا نے بتایا کہ شہر میں بڑی تعداد میں مذہب تبدیل کیا جا رہا ہے ۔ دو کونٹل چاول اور دیگر چیزوں کا لالچ دے کر بھولے بھالے لوگوں کو اپنے جھانسے میں لیتے ہیں اور مذہب تبدیل کرا لیتے ہیں۔ زیادہ تر مذہب کی تبدیلی میں ہندؤں کو عیسائی بنایا جا رہا ہے ۔ ان کی پوجا کے طریقے کی مخالفت کی جا رہی ہے ۔ پوجا نہیں کرنے دی جاتی حالت یہ ہے کہ اس علاقہ میں عیسائیوں کے طریقے پر پوجا کی جاتی ہے ۔ مندر میں جان بوجھ کر حملہ کیا جاتا ہے ۔ فرقہ وارانہ ہم آہنگی سے معاملہ بگڑتا جا رہا ہے ۔ انھوں نے بتایا اس سے پہلے کئی مندروں میں حملہ ہوا تھا مندروں کو نقصان پہچایا گیاپہلے بھی پولیس نے کچھ لوگوں کو پکڑا لیکن بعد میں پولیس نے انھیں چھوڑ دیا۔ انھوں نے اس معاملے میں سخت کاروائی کی مانگ کی۔