صاحب قرآن سے محبت مومن کی نجات کاموجب

   

شب قدرپراقطاع عالم کے بندگان الٰہی سے خادم القرآن شبیرنقشبندی کاآن لائن خطاب عام
30 ویں قرآنی روحانی مہم میں مصراورانڈویشیاکے ممتازقراکرام کی تلاوت

حیدرآباد:22مئی (پریس نوٹ) خادم القرآن مولانا پیرسیدشبیرنقشبندی افتخاری بانی ومحرک عالمی قرآنی وروحانی مہم نے اپنے جمعہ الوداع کے موقع پرتاریخی مکہ مسجد حیدرآبادسے گزشتہ 29 سال سے نمازجمعہ لاکھوں فرزندان توحید سے مقررہ خطاب عام کوکوروناوائرس کی وجہ سے کل شب قدرکے موقع پر 30 ویں عالمی قرآنی وروحانی مہم میں عالم اسلام کے ممتاز قرا کرام کے اپنے مخصوص لحن میں قراآیت قرآنی کی تلاوت سے قبل اقطاع عالم کے بندگان الٰہی سے آن لائن سالانہ خطاب عا م کرتے ہوئے کہاکہ قرآن پاک سے اٹوٹ وابستگی اورنسبت ساتھ ہی صاحب قرآن حضورمحمدمصطفی ﷺ سے والہانہ عاشق ومحبت ہی مومن کی معراج ہے اورجس امتی کواللہ اورآپ کے حبیب پاکﷺ سے حقیقی وابستگی ہوجائے اوروہ احکام قرآنی کاعملی پیکربنے اوراسوہ النبیﷺ کواپنی عملی زندگی میں مشعل راہ بنالے تودنیاوآخرت میں سرخروی حاصل ہوسکتی ہے۔ مولاناپیرنقشبندی نے بارگاہ الٰہی میں شکراداکیا کہ آج ان 30 سالہ قرآنی مہم کے ذریعہ ہندوستان بھرمیں ہرسننے والے سے جوعہد لیاجاتا تھا کہ وہ اپنی اولادوں کوحافظ قرآن اورقاری قرآن بنائے اوراس دینی تربیت کے ساتھ دنیاوی تعلیم سے اپنی نئی نسل کوآراستہ کرتے ہوئے اسلام کی سلامتی وبقااورمبلغ اسلام کے اپنے فرض منصبی کی ادائیگی کے لیے ہمہ تن اپنی زندگیوں کووقف کرے۔الحمداللہ آج ہندوستان کے ہرعلاقہ میں حافظ قرآن اورقاریان قرآن کی کوئی کمی نہیں ہے۔ مگرضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ان حفاظ اورقرآن پاک کی خدمت کرنے والوں کی معاشی حالات کے استحکام کے لیے ملت اسلامیہ آگے آئے ورنہ کسمپرسی کی وجہ سے دین کی خدمت کرنے والے دنیا کی طرف طلب معاش کے لیے جب رجوع ہوجائیں گے تویہ ملت اسلامیہ کے لیے ایک بہت بڑاالمیہ ہوگا۔ مولاناپیرنقشبندی نے اپنے اس سالانہ خطاب میں بادیدہ نم بارگاہ الٰہی میں اسلام کی سربلندی امن عالم اورمسلمانوں کی جان ومال کے تحفظ کے لیے رقت انگیزدعاکی۔خادم القرآن کے خطاب کے بعدجامع الزہرشریف قاہرہ مصر کے قاری قرآن الشیخ محمدترنگی نے مصری لحن میں سورہ الرحمن کی تلاوت کاآغازکیا۔ اورجب وہ کل من الہی فان پڑھ رہے تھے۔ ایک روحانی کیفیت پڑھنے اورسننے والوں پرطاری ہوگئی۔دیکھنے والی نظریں ٹی وی اسکرین پریہ منظردیکھ رہی تھی۔ کہ چندلمحوں کے لیے قاری قرآن اورمولانا پیرنقشبندی زاروں قطاراللہ کی صدائوں میں اللہ کی بارگاہ میںطلب مغفرت کررہے تھے اورپھرکچھ منٹوں کی خاموشی کے ساتھ سنبھل کرپھرقاری مصرنے سورۃ الرحمن کی تلاوت کومکمل کیا۔ان سے قبل انڈونیشیا‘جکاتہ سے آن لائن قرت قرآن پاک کی تلاوت سے مولانا پیرنقشبندی نے شیخ مصطفی کوقرآن مہم کی 30 سالہ سرگرمیوں اوران عظیم مقاصد جس میں عالم سطح پردہشت گردی کے خاتمہ کے لیے بہ حیثیت خیرامت مسلمان عالم کی جدوجہد کواجاگر کیا ۔ اس موقع پر انڈونیشیاکے قاری نے اپنی اس دلی خواہش کااظہارکیاکہ وہ کوروناوائرس اوردنیا سے لاک ڈائون کے خاتمہ کے بعدوہ ہندوستان کا دورہ کرے گے۔ شیخ مصطفی نے مختلف آیتوں کی تلاوت کی سعادت حاصل کی۔ پروگرام کے اختتام سے قبل ہندوستان کے نامورقاری مولانا سیدمتین علی شاہ قادری اوران کے چھوٹے فرزندسیداحمدپاشاہ قادری نے تلاوت کلام پاک کومختلف اندازمیں کیا۔ آخرمیں حافظ سیدنورپاشاہ قادری فرزنداکبرمولانا متین پاشاہ قادری چیف کوآرڈینٹرقرآنی مہم نے وبارگاہ رسالت مآب ﷺ اوراہل بیت اطہارؑ کی خدمت میں درودوسلام پیش کیا جب کہ مصر کے قاری شیخ محمدترنگی اورانڈونیشیاکے قاری شیخ مصطفی نے بھی بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں بڑے ہی ادب واحترام کے ساتھ سلام میںپیش کیا۔ آخرمیں مولانا پیرنقشبندی نے عالم انسانیت اورامت محمدیﷺ اورہندوستان کی سلامتی وبقااورترقی وخوشحالی کے لیے رقت انگیزدعا کی۔ جناب سیدثقلین کوآرڈینٹرومیزبان قرآنی روحانی مہم نے نوزتہجد سے قبل رات 3بجے اس 30 ویں قرآنی وروحانی مہم کی نورانی محفل پرہدیہ تشکرپیش کیا۔