صبح تک کھلے رہنے والے ہوٹل آپریٹرس پر کمشنر پولیس کی برہمی

   

آپریشن کووچ کے تحت مختلف علاقوں کا معائنہ
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد کمشنر وی سی سجنار نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صبح تک کھلے رہنے والے ہوٹل آپریٹرز پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ حال ہی میں کمشنر نے آپریشنس کاوچ کے ایک حصے کے طور پر شہر کے مختلف علاقوں میں معائنہ کیا ۔ انہوں نے بغیر نمبر پلیٹ کے چلنے والے دو پہیوں کے گاڑیوں کی نشاندہی کی اور مالکان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دیا ۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ ہوٹلوں میں مناسب ریکارڈ اور سی سی ٹی وی کیمرہ سسٹم کی کمی ہے ۔ نائٹ پٹرولنگ میں خامیوں کی نشاندہی کے بعد انہوں نے عملے کو خصوصی ہدایات جاری کیں ۔ اطلاع کے مطابق اپنی ڈیوٹی میں لاپرواہی برتنے پر انسپکٹرس اور سب انسپکٹرس کو میمو جاری کئے گئے ۔ کمشنر نے نوٹ کیا کہ چند نوجوان دیر رات گئے سڑکوں پر ترمیم شدہ سائلنسر کے ساتھ بائیک چلاتے ہوئے ہنگامہ آرائی کررہے ہیں۔ شہر میں آدھی رات کے بعد ہوٹلوں ، پان کی دکان ، آئس کریم پالروں اور میڈیکل شاپس میں کھانے پینے کی اشیاء فروخت ہونے کا پتہ چلا ہے ۔ اس سلسلہ میں حیدرآباد پولیس کمشنر وی سی سجنار نے ڈی سی پیز ، اے سی پیز کو پولیسنگ پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دیا اور مقدمات اور تفتیش کی نگرانی پر زور دیا ۔۔ ش m/b