صحافیوں کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے

   

جے پور: راجستھان میں صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ یہ فیصلہ منگل کو وزیر اعلی اشوک گہلوت کی صدارت میں وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر منعقدہ اطلاعات اور رابطہ عامہ کے محکمہ کی ایک جائزہ میٹنگ میں کیاگیا۔ یہ کمیٹی منظور شدہ صحافیوں کے ساتھ غیر منظور شدہ صحافیوں کے مسائل پر غور کرے گی اور اس حوالے سے حل پیش کرے گی۔