صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت کوشاں : وینکٹ سوامی

   

سدی پیٹ۔ 7جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر برائے محنت، روزگار و کان کنی اور متحدہ میدک ضلع کے انچارج وزیر گڈم ویویک وینکٹ سوامی نے کہا کہ ریاستی حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کوشش کر رہی ہے۔سدی پیٹ آئی ڈی او سی میں ریاستی وزیر ویویک وینکٹ سوامی نے میدک کے پارلیمنٹ رکن مادھونینی رگھ نندن راؤ اور ضلع کلکٹر کے ہیماوتی کے ساتھ مل کر ضلع کے صحافیوں میں میڈیا ایکریڈیٹیشن کارڈز تقسیم کیے۔اس پروگرام میں ضلع گرنتھالیہ سنستھا کے چیئرمین دری پیلی چندرم، ضلع ایڈیشنل کلکٹر (ریونیو) لکشمی کرن، ڈی آر او ناگراجما، سدی پیٹ آر ڈی او سدانندم، آتمَ کمیٹی کے چیئرمین و اراکین، ڈی پی آر او روی کمار، آئی اینڈ پی آر کے ڈپٹی ایگزیکٹو انجینئر بھوپال، صحافی، میڈیا ایکریڈیٹیشن کمیٹی کے اراکین، محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے عملہ تیروپتی نائک، رام بابو، راملو، ملیکارجن، مہیش، باؤدین، نیرجا، رینوکا، مقامی عوامی نمائندے اور رہنما شریک ہوئے۔ اس موقع پر وینکٹ سوامی نے کہا کہ ریاستی حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اہل تمام صحافیوں کو میڈیا ایکریڈیٹیشن کارڈز دیے جا رہے ہیں۔ اسی کے تحت آج سدی پیٹ ضلع میں صحافیوں کے ساتھ خصوصی پروگرام منعقد کر کے کارڈز تقسیم کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں سے سدی پیٹ اور منڈل ہیڈکوارٹرز آ کر خاندان کے ساتھ رہتے ہوئے صحافی کام کرتے ہیں، لہٰذا ہر صحافی کو اضافی فنڈز دے کر اندرما مکانات الاٹ کیے جائیں۔ تمام صحافیوں کے ہیلتھ کارڈز کو کارپوریٹ سطح پر قابل قبول بنایا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صحافی کے طور پر کام کرتے ہوئے تلنگانہ تحریک کے دوران دھرنا دے کر دھرنا کیمپ میں انتقال کر جانے والے صحافی لکشما ریڈی کے خاندان کی مدد کی جائے۔ضلع کلکٹر کے ہیماوتی نے کہا کہ ریاستی حکومت غریبوں اور خواتین کی ترقی کیلئے کئی فلاحی اور ترقیاتی پروگرام چلا رہی ہے اور انہیں غریب عوام تک پہنچانے میں میڈیا کو آگے رہنا چاہیے۔