صحافی کے بیٹے کو کار کی ٹکر، راڈ سے پیٹ کر قتل، ایس ایچ او معطل

   

پرتاپ گڑھ : اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے پچاس کلومیٹر مسافت پر تھانہ باگھرائے علاقے کے اترسوئی بدلی کا پوروا گاوں میں گزشتہ بدھ و جمعرات کی شب صحافی کے بیٹے کی کار سے ٹکر مار لوہے کی راڈ سے پیٹ کر ہلاک کر دیاگیا ۔پولیس نے سابق گاوں پردھان سمیت سات ملزمان کے خلاف قتل کا کیس درج کیا ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ ستپال انتل نے وقوعہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایس ایچ او اعون دکشت کو معطل کر دیا ۔ڈی ایس پی (سرکل افسر )صدر امرناتھ گپتا نے آج بتایا الزام ہے کہ تھانہ باگھرائے علاقے رور گاوں کے باشندے وشال پانڈے 20 کی اترسوئی بدلی کا پوروا گاوں کے نزدیک گزشتہ شب مشتبہ حالات میں کار سے ٹکر مار لوہے کی راڈ سے پیٹ کر قتل کر دیا گیا ۔پولیس اہل خانہ کی شکایت پر سابق پردھان رنگ بہادر سمیت سات ملزمان کے خلاف قتل کا کیس درج ،و لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے بھیج کر تحقیقات شروع کر دی ہے ۔