مرکزی وزیر صحت مانڈویا کا مشورہ، بی بی نگر ایمس میں آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کا افتتاح
حیدرآباد۔/18 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) مرکزی مملکتی وزیر صحت منسکھ مانڈویا نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس بی بی نگر میں آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن سرویسس کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ نئی خدمات سے مریضوں کو بہتر نگہداشت ممکن ہوگی اور عوام کی سہولت کیلئے ریاست میں مجموعی ڈیجیٹل ہیلت ایکو سسٹم مستحکم ہوگا۔ آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کا مرکزی حکومت نے آغاز کیا ہے تاکہ ملک بھر کے ہیلت ریکارڈس کو ڈیجیٹلائز کیا جاسکے۔ اس کے تحت مریضوں کو QR کوڈ پر مبنی رجسٹریشن، ہیلت مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم اور ہر ہاسپٹل میں خدمات سے متعلق تفصیلات کیلئے سافٹ ویر شامل رہے گا۔ مانڈویا نے کہا کہ آیوشمان بھارت ہیلت اکاؤنٹ کارڈ کے ذریعہ مریض اپنے میڈیکل ریکارڈ کا کسی بھی جگہ سے مشاہدہ کرسکتے ہیں، ملک میں کسی بھی وقت اور کسی بھی مقام سے جائزہ لیا جاسکتا ہے۔مرکزی وزیر نے نریندر مودی حکومت کی جانب سے میڈیکل تعلیم کو عام کرنے کے اقدامات کا ذکر کیا اور کہاکہ ملک بھر میں نئے میڈیکل کالجس تعمیر کئے جارہے ہیں جس کے نتیجہ میں میڈیکل نشستوں میں اضافہ ہوگا۔مرکزی وزیر نے 2022-23 کیلئے داخلہ لینے والے ایم بی بی ایس طلبہ کو حلف دلایا۔ انہوں نے کہا کہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس ایک باوقار ادارہ ہے جہاں عوام کو بہتر علاج کی سہولتیں دستیاب ہیں۔ اگر عوام سوچتے ہیں کہ یہاں کوئی علاج موجود نہیں تو پھر ملک میں کہیں بھی اس کا علاج نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ کو تجارت بنانا نہیں چاہیئے کیونکہ یہ انسانیت کی خدمت کا شعبہ ہے۔ ر