صدراتی انتخابات۔ اے ائی ایم ائی ایم یشونت سنہا کی حمایت کریگی

,

   

اس سے قبل 21جون کے روز صدراتی انتخابات پر تبادلہ خیال کے لئے منعقدہ اجلاس میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی) سربراہ شرد پوار نے اسدالدین اویسی کو مدعو کیاتھا


کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے اپوزیشن کے امیدوار 83سالہ یشونت سنہا کی مجوزہ صدراتی انتخابات کے لئے تائید کا اعلان کیاہے‘ مذکورہ انتخابات28جولائی کو ہونے والے ہیں

مذکورہ حیدرآباد ایم پی نے ٹوئٹ کیا اس سے قبل یشونت سنہا کی ان سے فون پر بات ہوئی ہے۔ پیر کے روز یشونت سنہا‘ کانگریس لیڈر راہول گاندھی‘ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی) سربراہ شرد پوار‘ سماج وادی پارٹی صدر اکھیلیش یادو‘ جموں کشمیر نیشنل کانفرنس(این سی) صدر فاروق عبداللہ‘ تلنگانہ راشٹریہ سمیتی (ٹی آر ایس) کارگذار صدر وریاستی وزیرکے ٹی راما راؤ‘ترنمول کانگریس(ٹی ایم سی) ایم پی ابھیشک بنرجی‘ راجستھان چیف منسٹر اشوک گہلوٹ اور کانگریس لیڈر ملکارجن کھڑگے کے ہمراہ دہلی میں پارلیمنٹ کے اندر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیاتھا۔

اس سے قبل 21جون کے روز صدراتی انتخابات پر تبادلہ خیال کے لئے منعقدہ اجلاس میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی) سربراہ شرد پوار نے اسدالدین اویسی کو مدعو کیاتھا۔ اجلاس میں شرکت کے لئے اویسی نے پارٹی کے اورنگ آباد رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کو ذمہ داری تفویض کی تھی۔

حیدرآباد نژاد پارٹی کے دو اراکین پارلیمنٹ تلنگانہ او رمہارشٹرا میں ہے جبکہ 14اراکین اسمبلی جس میں سات تلنگانہ میں‘ پانچ بہار اوردو مہارشٹرا میں ہیں۔

صدراتی الیکشن کے لئے15جون کو مقرر کردہ اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے لئے چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجکی نے اے ائی ایم ائی ایم کو نظر انداز کیاتھا۔ اویسی نے کہاتھا کہ اگر ان کی پارٹی کو مدعو بھی کیاجاتاتو نہیں جاتے کیونکہ کانگریس پارٹی کو مدعو کیاگیاتھا۔