صدراتی انتخابات۔ حیدرآباد میں ایرانی اپنے حق رائے دہی سے ہوئی مستفید

,

   

رائے دہی کے مراکز حیدرآباد‘ دہلی‘ ممبئی‘ پونے‘ بنگلورو او رراجمنڈری میں قائم کئے جائیں گے۔ حیدرآباد میں 1250کے قریب جبکہ جنوبی ہند میں 2000سے زائد ایرانی مقیم ہیں۔


حیدرآباد۔تیرویں ایرانی صدر کے لئے جمعہ 18جون کو رائے دہی عمل میں ائی۔ ہندوستان میں سات مقامات پر ایرانی سفارت خانہ نے رائے دہی کے مراکز قائم کئے تھے جہاں پر اس کے شہریوں کے حق رائے دہی کا استعمال کیاہے۔

مذکورہ رائے دہی کے مراکز حیدرآباد‘ دہلی‘ ممبئی‘ پونے‘ بنگلورو او رراجمنڈری میں قائم کئے جائیں گے۔ حیدرآباد میں 1250کے قریب جبکہ جنوبی ہند میں 2000سے زائد ایرانی مقیم ہیں۔

حیدرآباد میں بنجارہ ہلز میں واقع اسلامی جمہوری ایران کے سفارت خانہ میں پولنگ بوتھ قائم کیاگیاتھا۔حیدرآبادنژاد ایرانی شہریوں نے قونصلیٹ دفتر کی جانب سے انتظام کئے گئے بیالٹ باکس میں اپنے ووٹ ڈالا۔

صبح 8بجے سے شام 6بجے تک رائے دہی چلتی رہی اور کویڈ تحدیدات کے باوجود بھاری تعداد میں ایرانی باشندے پولنگ بوتھ پہنچ کر اپنے حق رائے دہی استعمال کیاہے۔

اسلامی جمہوری ایران کے قونصل جنرل کی درخواست پر ریاستی حکومت اور محکمہ پولیس نے انتظامیہ کے ساتھ ملک کر پرامن انداز میں انتخابات کے انعقاد کے لئے سکیورٹی فراہم کی تھی۔

حیدرآباد میں متعین سفیر مہدی شاہ رخی نے حکومت تلنگانہ‘ آندھرا پردیش‘ اورکرناٹک حکومت اور ن ریاستوں کے محکمہ پولیس کے انتخابات کے انعقاد میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے حیدرآباد‘ بنگلورو‘ اور راجمنڈری میں مقیم ایرانی باشندوں کا حق رائے دہی کے استعمال پر بھی شکریہ ادا کیاہے