صدرتلنگانہ پردیش کانگریس کو فوری تبدیل کرنے کا امکان نہیں

   

حیدرآباد۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی ، تلنگانہ پردیش کانگریس کے صدر کو فوری طور پر تبدیل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ اے آئی سی سی میں اس حوالہ سے کوئی غوروخوض نہیں ہورہا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے کانگریس ہائی کمان اتم کمار ریڈی کو ہی فی الحال صدر پردیش کانگریس برقرار رکھنا چاہتی ہے۔ یہ صرف تبدیلی کیلئے سازگار نہیں ہے۔ سوشیل میڈیا پر وقفہ وقفہ سے اس حوالہ سے مختلف قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حال میں سوشیل میڈیا پر یہ خبر پھیلائی گئی کہ تلنگانہ کے سینئر کانگریس لیڈر کو صدر پردیش کانگریس بنایا جانے والا ہے۔ اس پر پارٹی کے سینئر قائدین اپنی سرگرمیاں تیز کرچکے ہیں حالانکہ کانگریس ہائی کمان نے ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا ہے اور کسی سینئر لیڈر کو کوئی حوصلہ افزائی نہیں کی ہے۔