حیدرآباد 18 ڈسمبر (سیاست نیوز) صدرجمہوریہ دروپدی مرمو آج شام 3 روزہ قیام کے لئے حیدرآباد پہونچیں۔ موسم سرما میں جنوبی ہند میں قیام کے تحت دروپدی مرمو بلارم کے راشٹرپتی نیلائم میں 23 ڈسمبر تک قیام کرینگی۔ صدرجمہوریہ آج شام خصوصی طیارہ سے بیگم پیٹ ایئرپورٹ پہونچیں۔ طیرانگاہ پر گورنر ڈاکٹر سوندرا راجن ، چیف منسٹر ریونت ریڈی، ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا، وزراء سریدھر بابو، سیتکا اور اعلیٰ عہدیداروں نے استقبال کیا۔