صدررام ناتھ کووند کی بنگلہ دیش سے وطن واپسی

   

نئی دہلی/ ڈھاکہ: صدررام ناتھ کووند بنگلہ دیش کے تین روزہ دورے کے بعد جمعہ کو وطن کیلئے روانہ ہوگئے ۔ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن نے انہیں الوداع کیا۔ رام ناتھ کووند نے ڈھاکہ روانہ ہونے سے قبل آج صبح یہاں رمنا کالی مندر کے نئے تجدید شدہ حصے کا افتتاح کیا۔ بنگلہ دیش کے اپنے دورے کے دوران مسٹر کووند نے 1971 کی جنگ کی 50 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کی تھی۔