صدرنشین کونسل کا بی آر ایس رکن کے خلاف برہمی

   

کویتا نے سخت اعتراض کرتے ہوئے نیو سینس کے لفظ کو ریکارڈ سے
حذف کرنے کا مطالبہ کیا
حیدرآباد ۔ 15 مارچ (سیاست نیوز) صدرنشین تلنگانہ قانون ساز کونسل جی سکھیندر ریڈی نے بی آر ایس کے ایم ایل سی تاتامدھو پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ آج تلنگانہ قانون ساز کونسل میں ایم ایل سی کودنڈارام کی تقریر کے دوران تاتامدھو بار بار مداخلت کررہے تھے، جس پر صدرنشین کونسل نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا کیا مسئلہ ہے کیوں شور مچارہے ہو۔ رننگ کمنٹری بند کرنے پر زور دیا اور نیو سینس کرنے کا ریمارک کیا اگر کچھ بات کرنا ہے تو مائیک میں بات کرنے کی تاکید کی جس پر بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے صدرنشین کونسل کی جانب سے نیو سینس کا الفاظ استعمال کرنے پر سخت اعتراض کیا اور اس لفظ کو کونسل کے ریکارڈ سے حذف کردینے کا مطالبہ کیا۔ کے کویتا نے کہا کہ بی آر ایس کے ارکان نے کوئی غلطی نہیں کی۔ بی آر ایس ارکان کے خطاب کے دوران وزراء اور کانگریس کے ارکان بار بار مداخلت کررہے ہیں مگر صدرنشین قانون ساز کونسل انہیں کچھ بھی نہیں کہہ رہے ہیں صرف بی آر ایس کے ارکان کو خاموش کرانے کی کوشش کررہے ہیں جو بی آر ایس کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔ صدرنشین کو غیرجانبدار ہونا چاہئے۔ ایسا لگتا ہے بی آر ایس ارکان کے ساتھ جانبداری سے کام کیا جارہا ہے۔2