نئی دہلی : صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے چہارشنبہ کے روز رنگوں کے تہوار ہولی پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔صدر مرمو نے ٹویٹ کیاکہ تمام ہم وطنوں کو خوشی اور جوش کے تہوار ہولی کیلئے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ مودی نے آج ٹویٹ کیاکہ ہولی مبارک ہو۔ آپ تمام لوگوں کی زندگیوں میں خوشی اور جوش کے رنگ ہمیشہ برستے رہیں۔