حیدرآباد ۔ 27 ۔ ڈسمبر (پریس نوٹ) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ملک کی پہلی خاتون صدر ہیں جو تلنگانہ کے ضلع بھدراچلم میں رام چندر سوامی دیوا استھانم کے درشن کریں گی۔ جولائی 1965 ء میں سابق صدر جمہوریہ سروے پلی رادھا کرشنا نے بھدراچلم کا دورہ کیا تھا اور دریا گوداوری پر پل کا افتتاح کیا تھا جبکہ 1980 ء میں نیلم سنجیوا ریڈی نے بھی اس مندر کے درشن کئے تھے ۔ صدر جمہوریہ مرمو نے چہارشنبہ کو دورہ کیلئے سخت سیکوریٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ تقریباً 350 عہدیدار اور 2000 پولیس ملازمین کو تعینات کیا جارہا ہے۔ ضلع کلکٹر انودیپ نے سیکوریٹی انتظامات کی تفصیلات بتائیں۔ مندر کے درشن کے بعد صدر جمہوریہ پرساد اسکیم کے تحت ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گی۔بعد ازاں صدر جمہوریہ ونواسی کلیان پریشد کے زیر اہتمام ایک سمیلن کا بھی افتتاح کریں گی۔ محبوب آباد اور آصف آباد میں ماڈل ریسیڈینشل کا بھی وہ افتتاح کریں گی۔ ضلع کلکٹر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے دورہ کے موقع پر سرکاری مشنری کی جانب سے کئے جارہے انتظامات اور تحدیدات میں تعاون کریں۔