صدر مرمو کا آج سے مہاراشٹرا اورہریانہ کا دورہ

   

نئی دہلی، 30 اکتوبر (یواین آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ہفتہ سے مہاراشٹرا اور ہریانہ کے دو روزہ دورے پر رہیں گی۔ صدر جمہوریہ کے سکریٹریٹ نے جمعہ کو بتایا کہ صدر مہاراشٹرا کے ناسک میں سنگھستھ مہاکمبھ کے دھرم دھوج کے ستون کی پوجا، دھوج پوجا اور دھوج کشائی کی تقریب میں شرکت کریں گی۔صدر ہریانہ کے کروکشیتر میں ریاست کے قیام کے 60 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ ڈائمنڈ جوبلی تقریب میں حصہ لیں گی۔