صدر میکران کا ایران سے گرفتار فرانسیسی محققین کی فوری رہائی کا مطالبہ

   

پیرس، 11 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے صدر امانوئل میکران نے ایران سے فرانسیسی محققین کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ مسٹر میکران نے منگل کو ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’’اس ‘انسانی حقوق ڈے ’ پر میرے خیال میں ایران میں حراست میں لیے گئے ہمارے شہری فریبہ ادلخ اور رونالڈ مارچل کے ساتھ ہیں۔ ہمیں ان کی گرفتاری قبول نہیں ۔ انہیں فوری رہا کیا جانا چاہئے۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ ایرانی حکام نے جولائی میں بتایا تھا کہ انہوں نے فرانکو۔ایرانی نظام تعلیم میں محقق اور ایک اہم ماہر بشریات اور پیرس انسٹی ٹیوٹ آف پولیٹکل اسٹڈیز میں پروفیسر فریبہ ادلخ اور سائنسز پو میں ایک معاون ۔ صحارا افریقہ ماہر رونالڈ مارچل کو گرفتار کیا ہے . مبینہ طورپر ان دونوں کو جون میں گرفتار کیاگیا تھا جب یہ دونوں ایران کے دورے پر گئے تھے ۔ فرانس کی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کے حراست میں لیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے ایران سے ان کی فوری طور پر رھائی کیلئے کہا ہے۔ فرانس کی یونیورسٹی نے ایک بیان جاری کرکے دونوں محققین کو حراست میں لیے جانے کو ذلت آمیز، خوفناک اور من مانی قراردیاہے ۔