برلن : جرمنی کے صدر فرینک والٹر اسٹین میئر نے کہا ہے کہ روس کی یوکرین کے خلاف جاری جنگ کی وجہ سے یورپ کی آزادی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ اسٹین میئر نے دارالحکومت برلن میں متعین غیر ملکی سفارت کاروں کو نئے سال کی مناسبت سے ‘بیلیویو پیلس’ میں استقبالیہ دیا۔ استقبالیے سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ فروری 2022 سے روس کی یوکرین کے خلاف جاری جنگ نے یورپ کی آزادیوں کو دوبارہ سے خطرے میں ڈال دیا ہے۔ صدر پوتن، جنگ کو یورپ میں واپس لے آئے ہیں۔ انہوں نے صرف ایک ملک پر ہی نہیں پورے یورپ کے امن پر حملہ کیا ہے۔