صدر ڈی ایم کے اسٹالن کے ہاتھوں سی اے اے کیخلاف دستخطی مہم

   

چینائی ۔ /2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر ڈی ایم کے ایم کے اسٹالن نے اتوار کے دن ایک کروڑ دستخطیں حاصل کرنے کی مہم کا آغاز کیا جوشہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) ، این آر سی اور این پی آر کی مخالفت میں حاصل کی جائیں گی ۔ مہم کا آغاز کرتے ہوئے اسٹالن نے کہا کہ بعض اوقات ہم تاریخ پیدائش کے بارے میں الجھن کا شکار ہوجاتے ہیں ایسی صورتحال کئی نسلوں بعد ہمارے والد اور دادا کی تاریخ پیدائش دریافت کرنے کی صور ت میں درپیش ہوتی ہے ۔