نئی دہلی 19 ڈسمبر (پی ٹی آئی) صدر رام ناتھ کووند جنوبی ہند میں اپنی سالانہ چھٹی پر جمعہ 20 ڈسمبر کو سکندرآباد پہونچیں گے۔ آج جاری کردہ سرکاری بیان میں بتایا گیا کہ صدر کانگریس 28 ڈسمبر تک راشٹراپتی نیلائم میں قیام کریں گے۔ 22ڈسمبر کو وہ انڈین ریڈ کراس سوسائٹی تلنگانہ کے ایک موبائیل ایپ کو راج بھون سے لانچ کریں گے۔