نئی دہلی: لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی پر آرٹیفیشل انٹلی جنس (اے آئی) کے حوالہ سے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک صرف مودی کے کہہ دینے سے اے آئی لیڈر نہیں بن جاتا ہے ۔ گاندھی نے آج یہاں کہا کہ ہمارے پاس اے آئی کی ٹیکنالوجی اور ڈیٹا نہیں ہے ۔ ٹیکنالوجی اور ڈیٹا ایک اے آئی لیڈر بننے کے لیے بنیادی تقاضے ہیں اور اس کے بغیر کوئی بھی لیڈر نہیں بن سکتا۔ اس لیے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ ہندوستان صرف اس لیے اے آئی لیڈر بن جاتا کیونکہ مودی ایسا کہتے ہیں۔ راہولگاندھی نے کہا کہ ہندستان صرف اس وجہ سے اے آئی لیڈر نہیں بن جائے گا کہ مودی جی ایسا کہتے ہیں۔ اے آئی کو کام کرنے کے لیے ڈیٹا چاہئے ۔ نئی ٹیکنالوجی تیار کرنے کی ضرورت ہے اور ہمارے پاس ان میں سے کچھ بھی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے ، صنعتیں بدل رہی ہیں، جنگیں اور ہتھیار بدل رہے ہیں، ایک نیا صنعتی انقلاب ہماری دہلیز پر ہے اور ہندوستان اس موقع کو ہاتھ سے جانے نہیں دے سکتا۔