صنعتی راہداری پر سی آئی آئی کی دو روزہ ورچول کانفرنس

   


حیدرآباد :۔ کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کی جانب سے 25 اور 26 فروری کو صنعتی راہداری پر ورچول ( آن لائن ) چوٹی کانفرنس کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ اس کانفرنس سے ممتاز صنعتکار خطاب کریں گے ۔ ان میں مسٹر نرنجن ہیرا نندانی شریک بانی و ایم ڈی ہیرا نندانی گروپ اور سی آئی آئی گرین بلڈنگ کونسل کے صدر نشین سی شیکھر ریڈی بھی شامل ہیں ۔ اس دو روزہ چوٹی کانفرنس میں صنعتی راہداری سے اقدار کے فروغ ، بہترین طریقہ کار کے تبادلے ، پالیسی استحکام اور حکمرانی میں آسانی جیسے پہلوؤں پر توجہ دی جائے گی ۔ اعلیٰ سرکاری عہدیدار بھی اس چوٹی کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔مسٹر دیپک باگلا ایم ڈی و سی ای او انوسٹ انڈیا، ڈاکٹر اشونی مہالنگم ، صدر نشین انفراسٹرکچر اینڈ کنسٹرکشن سی آئی آئی ، اسپیشل چیف سکریٹری آندھرا پردیش آر کے والاوین ، مسٹر ایس جے سنہر ، مشیر نیتی آیوگ ، مسٹر جیش رنجن پرنسپل سکریٹری انڈسٹریز بھی مدعوئین میں شامل ہیں ۔۔