حیدرآباد /15 جنوری ( سیاست نیوز ) جیڈی میٹلہ صنعتی علاقہ میں پیش آئے دھماکہ میں زخمی شخص ایک اور شخص فوت ہوگیا جو گذشتہ شب پیش آئے حادثہ میں زخمی ہوگیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ کمار جو بہار کا متوطن تھا ۔ یہاں سورام علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص پیشہ سے کرین آپریٹر تھا جو کمپنی میں ریاکٹ کے دھماکہ میں دیگر ساتھیوں کے ہمراہ زخمی ہوگیا ۔ اس حادثہ میں مکیش نارائنا چودھری اور رویندر سنگھ نامی دو افراد 12 جنوری کو ہلاک ہوگئے تھے ۔