صنعت کار کو دھمکی دینے والے کرناٹک ہندو مہاسبھا سربراہ گرفتار

,

   

پولیس کے بموجب مذکورہ ملزم نے اس صنعت کار کو یہ کہتے ہوئے دھمکایاتھا کہ سوشیل میڈیاپر وہ اس صنعت کار کی خانگی جانکاری عام کردے گا۔ شکایت کے بعد سورت کھال پولیس نے اس ملزم کو گرفتار کرلیاہے۔


دکشانا کنڈا۔پولیس کی جانکاری کے مطابق کرناٹک پولیس نے ایک صنعت کارکو دھمکیاں دیکر رقم وصول کرنے کی کوشش پر ہندو مہاسبھا کے ریاستی صدر راجیش پوترھن کو گرفتار کرلیاہے۔

پولیس کے بموجب مذکورہ ملزم نے اس صنعت کار کو یہ کہتے ہوئے دھمکایاتھا کہ سوشیل میڈیاپر وہ اس صنعت کار کی خانگی جانکاری عام کردے گا۔ شکایت کے بعد سورت کھال پولیس نے اس ملزم کو گرفتار کرلیاہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ صنعت کار سریش جو کاوور میں رہتے ہیں نے ملزم راجیش پوترھن کو ساتھ ایک کاروبار میں ساتھی کے طور پرتسلیم کیاتھا۔ تاہم سریش پوترھن کے متعلق سرگرمیوں پر شکوک وشبہات کے بعد پیچھے ہٹ گئے تھے۔

مذکورہ ملزم برہم ہوگیا اور زبردستی ان کا لیاپ ٹاپ چھین کر لے گیا۔پوترھن نے مبینہ رقم اور سونے کی رقم مانگی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے انہیں دھمکی بھی دی کہ ”اگر وہ پیسے دینے میں ناکام ہواتھا اس کے اعضاء کاٹ دیں گے“۔

مذکورہ ملزم نے صنعت کارکو یہ بھی دھمکی دی کہ اگر اس کی پیسے دینے میں ناکام ہوجاتا ہے تو لیاپ ٹاپ میں موجود اس کی ذاتی تمام جانکاریاں وہ عوام میں لادیگا۔

سریش نے پولیس میں ایک شکایت درج کرائی۔

ڈاکٹر سانیجا کے خلاف بھی ایک مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔