صومالیہ میں ملٹری اڈہ پر دہشت گردحملہ، فوجی کمانڈر سمیت 7 ہلاک

   

موغادیشو:صومالیہ میں ملٹری بیس پر دہشت گردوںکے حملے کے نتیجے میں بیس کمانڈر سمیت 7اہلکار ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صومالین فوجی حکام کا کہنا تھا کہ القائدہ سے منسلک دہشتگرد تنظیم الشباب کے دہشتگردوں نے دارالخلافہ موگادیشو سے 60 کلومیٹر کے مفاصلے پر وسطی صومالیا کے علاقے ہوادلے میں قائم ملٹری بیس پر حملہ کردیا۔فوجی حکام کے مطابق دہشتگردوں نے پہلے خودکش کار دھماکہ کیا جس کے بعد ملٹری بیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بیس کمانڈر سمیت 7فوجی اہکار ہلاک ہو گئے ہیں۔