ضعیفہ اور بیوہ خواتین کو ہائی کورٹ سے راحت

,

   

نئی دہلی۔ ہائی کورٹ نے خواتین کو راحت دیتے ہوئے دہلی حکومت کے اس فیصلے کو مسترد کردیا ہے جس کے تحت ان لوگوں کو معمر اور بیوہ پنشن ایم ایل اے کے ذریعہ ملتی تھی۔

اب خواتین کو پہلے کی طرح پورٹل پر ہی درخواست دینی ہوگی۔ سرکاری نے خواتین کو ہورہی پریشانی کے مد نظر ایم ایل اے کے ذریعہ پنشن کی ادائیگی کا انتظام کیاتھا۔

اس نے کہاتھا کہ آدھار کے ذریعہ پنشن کی درخواستیں دینے میں پریشانی ہورہی تھی‘ اس لئے اس سسٹم میں تبدیلی کی گئی تھی۔

چیف جسٹس راجیندر مینن اور جسٹس انوپ جے رابھنیبھانی کی بنچ نے کہاکہ خواتین کے پہلے سے زیادہ پریشانی ہورہی ہے اس لیے سرکار کو پورٹل سسٹم کوہی زیادہ بہتر کرنا چاہئے تھا۔

بنچ نے مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ پورٹل کو اٹوموڈ میں اوپن رہنے دیاجائے تاکہ کسی کی موت کی صورت میں پورٹ پر درخوات کرنے کے لئے جگہ بچی رہے ۔ اس سے سیاسی مداخلت نہیں ہوگی