ضعیف باپ اور بیٹی کی ٹرین کے آگے چھلانگ کے ذریعہ خودکشی

   

حیدرآباد۔/8 مارچ، ( سیاست نیوز) چرلہ پلی ریلوے اسٹیشن پر ایک دردناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک ضعیف باپ نے اپنی بیٹی کے ساتھ خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق 81 سالہ کے ملیش چاری اپنی بیٹی کے اوما رانی کے ساتھ ملاپور اپل میں مقیم تھا۔ ایک سال قبل ملیش چاری کی بیوی کی موت ہوگئی تھی اور اپنی معذور بیٹی کا وہ خیال رکھتا تھا۔ چہارشنبہ کی صبح باپ اور بیٹی چرلہ پلی ریلوے اسٹیشن پہنچ کر سفر کرنے کے بہانے پلیٹ فارم کے قریب پہنچے اور چلتی ٹرین کے سامنے چھلانگ لگادی۔ اس حادثہ میں باپ اور بیٹی جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہوگئے۔ وہاں پر موجود ریلوے مسافرین نے سکندرآباد پولیس کو آگاہ کیا جس پر پولیس نے دونوں کی نعشوں کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کیا ۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ملیش چاری اپنی معذور بیٹی کے مستقبل کے بارے میں فکر مند تھا اور ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا