ضلع بھر میں 400 طبی کیمپ کا قیام

   

ضلع کلکٹریلاریڈی میونسپل میں طبی کیمپ کا معائنہ
یلاریڈی: ضلع بھر کے ہیلت سنٹروں کے حدود میں 400 طبی کیمپوں کا قیام عمل میں لایا گیا کہہ کر ضلع کلکٹر مسٹر شرت نے بتایا ۔ انہوں نے مستقر کے میونسپل آفس احاطہ میں قائم کئے گئے طبی کیمپ کا معائنہ کیا اور میونسپل کمشنر مسٹر محمد قمر احمد طبی عملہ سے بات کی ۔ اس موقع پر انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع کے تمام مواضعات میں دو لاکھ مکانات پر ریاپیڈ ٹسٹ کا سروے کیا گیا ۔ دواخانوں کے حدود میں 400طبی کیمپ قائم کئے گئے ۔ جس میں بخار، کھانسی سے متاثر افراد کا طبی معائنہ کیا جائیگا ۔ کورونا وباء نے انسداد کیلئے ضروری تمام اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس کے علاوہ ڈینگو ، ملیریا کا انکشاف ہونے پر دوائیں دی جائے گی ۔ اس موقع پر میونسپل چیرمین ستیہ نارائنا ، ڈپٹی DMHO شریمتی شوبھارانی اور دوسرے موجود تھے ۔ بعد ازاں انہوں نے منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے پوچارام پراجکٹ کا دورہ کرکے معائنہ کیا ۔ پراجکٹ سے متعلق تفصیلات محکمہ آبپاشی DEE وینکٹیشورلو سے دریافت کیں اور پراجکٹ کو تفریح گاہ بنانے کی کوشش کرنے گیسٹ ہاوز کی مرمت کیلئے فنڈ منظور کرنے کا تیقن دیا ۔ پراجکٹ کی آبی صلاحیت اور ان فلو آب کی تفصیلات معلوم کیں۔ پوچارم میں قدرتی ماحولیات گاہ کا معائنہ کیا لگائے گئے پودوں کیا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر تحصیلدار سعید احمد مسرور ، ایم پی ڈی او شیاملا ، زیڈ پی ٹی سی منوہر ریڈی ، ایم پیپی راج داس، اے ای وجئے شیکھر ، اے سی ناگارانی ایم پی ڈی او سرینواس اور دوسرے موجود تھے ۔