ضلع عادل آباد میںدرجہ حرارت9.2ڈگری درج

   

حیدرآباد27 نومبر (یو این آئی) تلنگانہ کے متحدہ عادل آباد ضلع میں روزبروز درجہ حرارت گھٹ رہا ہے ۔ضلع کے سرپوریو میں 9.2ڈگری اقل ترین درجہ حرارت درج کیاگیا۔سردی کی شدت کی وجہ سے عوام صبح 10بجے تک گھروں میں محدود رہنے کیلئے مجبور ہیں۔ضلع کے ایجنسی علاقوں میں عوام کو کافی مشکل صورتحال کا سامنا ہے جن کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال کے مقابلہ اس سال سردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے ۔ ضلع میں صبح کے اوقات میں کہر کی وجہ سے گاڑی سواروں کو مشکل صورتحال کا سامناکرناپڑرہا ہے ۔