ضلع لائبریری چیرمین کی میعاد میں دو سال کی توسیع

   

نظام آباد ۔یکم اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایل ایم بی راجیشور کی معیاد توسیع کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے احکامات جاری کرنے پر وزیر عمارت و شوارع پرشانت ریڈی نے احکامات کو راجیشور کے حوالے کیا ۔ ضلع لائبریری چیرمین راجیشور کی معیاد مکمل ہونے کے بعد حکومت نے مزید دو سال توسیع کرتے ہوئے احکامات جاری کیا ۔ جس پر مسٹر پرشانت ریڈی نے راجیشور کو حیدرآباد سکریٹریٹ طلب کرتے ہوئے انہیں حکم نامہ حوالے کیا ۔ جس پر راجیشور نے چیف منسٹر چندر شیکھررائو ، ضلع کے وزیر پرشانت ریڈی ، رکن قانون ساز کونسل کے کویتا سے اظہار تشکر کیا ۔